9 اکتوبر 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن نے روس سے کہا ہےکہ ایس 300 میزائل سسٹم کے حوالے سے اپنے رویے پرنظرثانی کرے اور دونوں ملکون کے درمیاں انجام پانے والے معاہدے پرعمل کرے۔

پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیش کے رکن ڈاکٹر کاظم جلالی نے پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں روسی حکام کے ان بیانات کی طرف اشارہ کیا جن میں کہا گيا ہے کہ "نہ تووہ ایس 300 میزائل اور نہ ہی اس کی قیمت ایران کو دیں گے"!انھوں نے کہا ایران روس سے یہ میزائل سسٹم حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔ کاظم جلالی نے کہا کہ روسی حکومت کا یہ غلط اقدام عوام اور حکام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے گا۔ یادرہے کہ پریس ٹی وی نے رپورٹ دی تھی کہ روسی صدر مدودوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کو ایس 300 میزائل سسٹم نہین دے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110